the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
اے سی بی کے عہدیداروں نے کل رات مدنور منڈل کے سلابت پور میں واقع آرٹی اے چیک پوسٹ پر دھاوا کرتے ہوئے غیر مجاز طریقہ سے وصول کردہ 34,160 روپئے برآمد کیا ۔ اے سی بی ڈی ایس پی مسٹر سنجیو راؤکی قیادت میں اے سی بی کے عہدیداروں نے کل رات 10:30 بجے صبح 7 بجے تک چیک پوسٹ پر دھاوا کرتے ہوئے تحقیقات کو جاری رکھا کل رات ڈیوٹی پر اے ایم وی آئی ویرا سوامی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے اے سی بی ڈی ایس پی سنجیو راؤ اچانک دھاوا کرتے ہوئے چیک پوسٹ پر تنقیح کرنے پر پتہ چلا کے یہاں پر غیر مجاز طریقہ سے ٹرانسپورٹ کے عہدیدار دو افراد تعینات کرتے ہوئے سرحد سے گذرنے والی گاڑیوں سے روپئے وصول کررہے تھے محکمہ ٹرانسپورٹ کے عہدیداروں کی جانب سے غیر مجاز طورپر تعینات کردہ راملو نامی شخص کے پاس 20



ہزار روپئے وار سائیلو نامی کے پاس چند روپئے تھے سائیلو محکمہ اے سی بی کے عہدیداروں کو دیکھ کر راہ فرار اختیار کرلی اس کا پیچھا کرنے کے باوجود بھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ چیک پوسٹ پر موجودہ14 ہزار سے زائد رقم کو برآمد کیا۔ جملہ 34,160 روپئے برآمد کیا۔ چیک پوسٹ میں ریکارڈاور فائل کے بارے میں دریافت کرنے پر پتہ چلا کے انچارج عہدیدار ایس ایم ریڈی کے پاس ریکارڈ اور فائل ہے اور یہ حیدرآباد میں رہتے ہیں اور حیدرآباد سے یہاں کا کاروبارچلاتے ہیں اے سی بی نے صبح 7 بجے تک اپنی تحقیقات کو جاری رکھا اور اس کی تفصیلی رپورٹ حوالے کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ اے سی بی نے ایک سال قبل بھی آرٹی اے چیک پوسٹوں پر دھاوے کرتے ہوئے رپورٹ پیش کی تھی لیکن عہدیداروں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.